246 Shia Muslims target killed in 2011 – SM Research

by admin


According to following research data compiled by the Voice of the Oppressed (Sada-e-Mazlomin – SM), there were 202 terrorist attacks on Shia Muslim across Pakistan in 2011, in which at least 246 Shias were killed and another 356 were injured.

Here is a copy of the full report (in Urdu):

سال2011 اور ملتِ جعفریہ پر ظلم و بربریت

(صدائے مظلومین کی تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ)

سال2011ملتِ جعفریہ کے لیے بہت سخت ثابت ہوا جس میں ملت کے خلاف202دہشت گردانہ کاروائیاں کیں گئیں اور ان میں246شیعانِ حیدرکرار شہید اور356زخمی ہوئے۔صدائے مظلومین کے شعبہ شماریات کے مطابق2011 میں ملتِ جعفریہ پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مبنی ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں سیاسی یا ذاتی واقعات شامل نہیں کیے گئے۔اس رپورٹ میں ماہوار اور علاقائی رکارڈ ترتیب دیا گیا ہے جس میں246شیعہ شہید ہوئے جن میں بچے،بوڑھے،عورتیں اور مرد سبھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں246شیعہ شہید،58اغواء اور354 افراد زخمی ہوئے۔سب سے ذیادہ دہشت گردی کے واقعات کراچی میں ہوئے جنکی تعداد44رہی۔کوئٹہ میں23،ڈی آئی خان میں18، پاراچنار میں16اورگلگت میں16واقعات رونماہوئے۔ان واقعات میں سب سے ذیادہ شہید کوئٹہ میں ہوئے جنکی تعداد95رہی جبکہ پارا چنار میں41،ڈی جی خان میں35 اور کراچی میں38شہادتیں ہوئیں۔

دہشت گردی کی سب سے ذیادہ کاروائیاں ماہِ دسمبر میں محرم الحرام کے مہینے میں ہوئیں مگر بہتر سیکیورٹی کی وجہ سے سب سے کم شہادتیں بھی اسی ماہِ دسمبر میں محرم الحرام کے دوران ہوئیں۔اس سے اس امر کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اگر حکومت،انتظامیہ،اسکاوٹس و رضاکار درست طریقے سے انتظامات کریں تو ملک بھر میں دہشت گردی کو ختم کیا جاسکتا ہے اور ملک بھر میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

حکومتِ بلوچستان کی نااہلی کی وجہ سے سب سے ذیادہ جانی نقصان کوئٹہ اور مستونگ میں ہوا جس میں سب سے ذیادہ زائرین کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹارگٹ کلنگ کی سب سےذیادہ کاروائیاں کراچی میں ہوئیں جن کی تعداد38رہی۔دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں میں مذہبی رہنماوں سمیت ڈاکٹرز، وکلاء، پروفیسرز، لیکچرارز، بنکرز، پولیس اہلکار، طالب علم، عزاداراور اسکالرز شامل ہیں۔درجنوں جگہوں پر علم مبارک،ذولجناح، آئمہ کرام کے اسمائے مبارک اور امام بارگاہوں کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہوئے۔مقدسات کی بے حرمتی کے سب سے ذیادہ واقعات صوبہ سندھ میں پیش آئےجہاں پر مقدسات کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ جلوسوں پر پتھراو اور فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہوئےاور غلیظ وال کاکنگ بھی کی گئی۔

ملک بھر میں58شیعانِ علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو اغواء کیا گیا جن میں سے21کو اغوا کے بعد شہید کردیا گیا،34کو بازیاب کرا لیا گیا اور3لاپتہ ہیں۔اغواء کے سب سے ذیادہ واقعات پاراچنار میں ہوئے جنکی تعداد50ہے،ان میں سے15کوشہید کردیا گیا،32بازیاب اور3لاپتہ ہیں جبکہ پشاور میں2کو اغواء کے بعد شہید کردیا گیا،کراچی میں بھی2کو اغواء کے بعد شہید کردیا گیا،گلگت میں1کو اغواء کے بعد شہید کردیا گیا،بھکر میں2کواغواء کیا گیا جس میں سے 1شہید اور 1کو بازیاب کرالیا گیا۔سال کا دہشت گردی کاپہلا واقع3جنوری کوڈی آئی خان میں پیش آیا جب گومل یونیورسٹی کے پروفیسر سید منیر حسین شیرازی کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا اور سال2011کا آخری واقع جناب عسکری رضاکی شہادت پر31دسمبرکو ہوا۔

Source: SM

2 Comments to “246 Shia Muslims target killed in 2011 – SM Research”

  1. List of non-Hazara Shia Muslims killed by SSP-LeJ-Taliban in Balochistan – by Marya Mushtaq

    http://criticalppp.com/archives/64797

    Summary of attacks on Shia Muslims in Pakistan in January 2012
    http://criticalppp.com/archives/70763

  2. Five sectarian killing suspects arrested

    our correspondent
    Saturday, February 25, 2012

    Karachi

    The Crime Investigation Department (CID) on Friday arrested five suspected terrorists, said to be associated with the banned Sipah-e-Sahaba Pakistan, in Korangi Industrial Area.

    The suspects were allegedly involved in the killings of Shia leaders. CID SSP Fayyaz Khan told this correspondent that police raided hideouts near Abdullah Town on a tip-off, arresting Ibrahim, Shakeel Malik alias M Ali, Hazrat Anees alias Jawad, Niazullah and Abdul Jalil Anwar.

    During the initial interrogation, they confessed to having killed eight Shia leaders in the city.

    Officials also recovered two hand grenades, two Kalashnikovs, three TT pistols and bullets from their possession.

    http://www.thenews.com.pk/TodaysPrintDetail.aspx?ID=94446&Cat=4&dt=2/25/2012

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: